ایسوسی ایشن کے مطابق تین فیصد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی . دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن،مختلف برانڈز کے صابن، ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا . نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کا صابن 3سے 10روپے ،کپڑے دھونے والا صابن 22روپے تک مہنگا کردیا گیا . ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے ،ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت 4سے 12 روپے اورملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا . نجی ٹی وی نے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی .
متعلقہ خبریں