پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجد خان نیازی گرفتار

میانوالی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا .

 

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امجدخان نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کوگھیراؤجلاؤ اورتوڑ پھوڑکے2 مقدمات درج ہیں،اس کے علاوہ امجد خان نیازی حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنےاورجہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد خان نیازی مطلوب تھے .

حکام کے مطابق امجد خان نیازی کو کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، عدالت سے دہشتگردی کے مقدمات کے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں