غیرقانونی بھرتی کیس،پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کو بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کرنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کےوکیل نے موقف اختیارکیا کہ پرویزالٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ان سے مزید تفتیش درکار نہیں، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری پر رہا کرنے کا حکم دے۔
پراسیکیوشن نے چودھری پرویزالہیٰ کی د رخواست ضمانت کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ پرویزالٰہی کی ضمانت خارج کی جائے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت مسترد کردی۔
خیال رہے کہ پرویز الہیٰ پر محمدخان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔

Recent Posts

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

5 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

14 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

21 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

28 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

41 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

55 mins ago