انتخابات سے پہلے نتائج طے ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا ، بلاول بھٹو

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل نتائج طے کیے گئے تو پھر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، ایسا کرنے سے ملک مزید مشکلات کا شکار ہوگا .


جلسے سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معیشت اور دہشت گردی کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ پاکستان خارجی سطح پر کوئی واضح مؤقف و پالیسی اختیار کرسکے گا، ایسی صورت میں ایک وزیر اعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی پر احتجاج کی سیاست کرے گا .

انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کو پیش کش کی کہ سرمایہ کاری کا سوال نہیں کیا جائے گا، ایسی صورت حال میں عوام کے حقوق پامال ہوتے ہیں، کاروباری افرادکو اپنا نفع عوام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے . چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف جیل والے دوسری طرف دو تہائی اکثریت والے ہیں 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے مسائل کا حل ہے .

. .

متعلقہ خبریں