ورلڈ کپ فائنل، بھارت کی ہار پر بنگلہ دیشی دارلحکومت میں ہزاروں افراد کا شاندار جشن

کراچی(قدرت روزنامہ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر ڈھاکہ میں بھی جشن منایا گیا .

ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے بھارت کی ہار پر شاندار جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے .

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’خون تو پاکستانی ہے ناں‘‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی متعصبانہ غلطیاں پوری دنیا میں بھارت کے لیے شدید نفرت کا باعث بن رہی ہیں .
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں