وزیراعظم سےسعودی عرب،یواےای کے سفراء کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب اور یو اے ای کے سفیروں کی ملاقاتیں،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا .


نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی جس میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے پاکستانی سفارتی کوششوں کے عزم کااظہار کیا گیا .

وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کی میزبانی پرسعودی قیادت کی تعریف کی . عرب ،اسلامی ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا .

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں