نریندر مودی اور محمد شامی کی گلے لگ کر غم بانٹنے کی تصویر وائرل

احمد آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈکپ کے بہترین باؤلر قرار پانے والے محمد شامی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گلے لگ کر ٹیم کی شکست کا غم بانٹنے کی تصویر شیئر کردی .

محمد شامی ڈریسنگ روم میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے لگ کر افسردہ ہوگئے .

اسکی تصویر بھی خود شامی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر شیئر کی . ساتھ میں شامی نے تحریر کیا کہ بدقسمتی سے کل ہمارا دن نہیں تھا . میں پورے ورلڈ کپ میں تمام بھارتیوں کا ٹیم اور اپنی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہے . انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈریسنگ روم آنے اور غم میں ڈوبے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے پر شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں