خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں . ترجمان ایم کیوایم کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی نمازجنازہ کل بعد نماز ظہر مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی .

مرحومہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی .


نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا . اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی .

. .

متعلقہ خبریں