ڈیفنس میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معاملہ، پولیس نے شوہر کا بیان قلمبند کر لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈیفنس میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے کیس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر منیرکا بیان قلم بند کرلیا ہے .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی تھی جب کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتارکیا گیا تھا .

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کا تعلق بہاولپور سے تھا جو قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللہ نامی افراد کے ساتھ رہتی تھی .

ڈی آئی جی کے مطابق مقتولہ کے شوہر سے رابطہ ہوا ہے وہ بہاولپور میں رہتا ہے . پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہر کا بیان قلمبند کرلیا گیاہے . مقتولہ کے بھتیجے رب نواز نے بتایا کہ وزیر مائی چار بچوں کی ماں تھی،گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے بہاولپور سے کراچی آئی تھی، وزیرمائی کو کس نے قتل کیا، اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں