پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پٹرول سستا ہے، نگران وزیر توانائی محمد علی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ کستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پیٹرول سستا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روز سینٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر تک کم کی گئیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سے پٹرول سستا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بجلی کی تقسیم و ترسیل کے مسائل ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی میں کیا گیا تاہم اگست میں یہ اضافہ وصول کیا گیا، صارفین کو42 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، بجلی چوری اور بجلی خریداری کے مہنگے معاہدوں کے باعث یہ چیلنجز درپیش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھی ہوئی ہے، ریکوری میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی آئی ہے، گزشتہ دس سال گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی، گیس کے شعبہ کو 2100 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، سالانہ نقصان 400 ارب روپے ہے، اس لئے گیس کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ایل این جی کی قیمتوں میں بھی ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی، گیس اور تیل کی تلاش نہ ہونے سے درآمدی بل بڑھتا ہے، ملک میں 57 فیصد پروٹیکٹڈ گیس صارفین ہیں جن کو سستی گیس فراہم کی جاتی ہے، 57 فیصد صارفین پر گیس کی قیمت میں 400 روپے ماہانہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر طبقہ کے لئے گیس کی قیمتوں میں آمدن کے لحاظ سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ بحث میں سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور سینیٹر ولید اقبال نے بھی حصہ لیا۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

2 hours ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago