وزیراعطم نے اشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعطم نے اشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کرکٹ منسوخی پر وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کو الگ الگ ہدایات دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے اور ووٹنگ مشین پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ووٹنگ مشین پر پارلیمنٹ اور کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہئیے،اس موقع پر وزیراعطم نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ بھی سنایا۔ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین کے متعلق الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر بھی کابینہ میں بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سینئر وزرا سے مشاورت کی اور تمام حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونوں وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکاؤنٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دی کہ ڈالر ریٹ بڑھنے کا کئی چیزوں پر اثر پڑا۔کنٹرول کر رہے ہیں۔وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پوری دنیا میں فوڈ آٹمز کی قیمتیں بڑھیں۔اس مرتبہ ملک میں خریف کی فصلیں 20 فیصد زیادہ آئیں گی۔چاول ، گنا، کپاس کی فصل اور سبزیاں وغیرہ معمول سے زیادہ تیار ہوں گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

28 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

31 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

33 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

47 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago