آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ,مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے . انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی . آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا .

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے .

آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا .

. .

متعلقہ خبریں