اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور فرید مانیکا کے انٹرویو کو پی ٹی آئی کی جانب سے مقدمات میں ریلیف دینے سے منسوب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس انٹرویو کو نشر کرنے کا دن اور وقت بہت سوچ سمجھ کر رکھا گیاتھا۔
خاورمانیکا نے گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات کی بارش کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے تھے۔
اس انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل اننتطار حسین پنجوتھا نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ خاورمانیکا کا انٹرویو نشر کا وقت اور دن بہت سوچ کر رکھا گیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ، ’ نوازشریف کی بریت کا کیس آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقررہے اور سوشل میڈیا نواز شریف کی بجائے عمران خان کے دفاع پر بات کرے ، عمران خان کا کردار صاف ہے اور نشر سے پہلے ہی قوم نے گواہی دے دی تھی’۔
انتظار حسین پنجوتھا نے دعویٰ کیا کہ اس اںٹرویو کے نشر کیے جانے ک بعد ساری گیم الٹی پڑ گئی،لیکن اب اس سپر میکس لاڈلے (خاور مانیکا )کو دیا جانے والا ریلیف بھی عمران خان کے دفاع کے ساتھ یاد رکھا جائے کیونکہ عمران خان کیخلاف نشر ہونے والے ہر بیان و انٹرویو کا مقصد اس سپر میکس لاڈلے کو آگے لانا ہے’۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ اپنا دفاع جاری رکھتے ہوئے اس سپر میکس لاڈلے کو بھی نظر انداز نہ کریں،زبردستی کے ریلیف کی حقیقت کا پردہ فاش کریں۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اس انٹرویو پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’معروف کرپٹ کسٹم افسر کے ساتھ گٹر شو‘ قرار دیا۔
ایکس پوسٹ میں زلفی بخاری نے لکھا کہ، ’صرف عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے انتہائی شرمناک چیزیں ہو رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے ’بغض عمران خان‘ میں تمام اخلاص کھو دیا ہے‘۔
زلفی بخاری نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہم کب اپنا سر گٹر سے نکالیں گے اور ایک ایسے ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کریں گے جسے ہر طرح کی مدد کی ضرورت ہے؟۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…