اجازت دی جائے تو پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بند کردوں، نگراں وزیر تعلیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی پاکستان میں موجود پرائیویٹ یونیورسٹیز بند کرنے کے حق میں بول پڑے۔
تفصیلات کے مطابق آج چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس دوران سینیٹر کرشنا کماری نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں ایک مضمون میں فیل ہونے پر طالب علم کا پورا تعلیمی سال ضائع ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ تعلیم نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اجازت دی جائے تو پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بند کر دوں۔
دوران اجلاس نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا تحریری جواب بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ تحریری جواب کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران آڈٹ رپورٹس میں 96 آڈٹ اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ 13 ارب 96 کروڑ روپے کے اعتراضات میں سے 72 کروڑ روپے قابلِ واپسی ہیں۔
جلیل عباس جیلانی کا تحریری جواب میں کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ نے آٹھ دس وزارتوں کے اعداد و شمار جواب میں دیے، وزارتِ خارجہ سے متعلق 285 ملین کے آڈٹ تھے، 93 ملین ریکور ہو چکے ہیں، آڈٹ میں اکثر غبن نہیں ہوتا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago