اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں چین کی جانب سے 31.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی جس کے بعد مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ میں دوست ہمسایہ ملک سے مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 158 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اکتوبر میں چین سے مجموعی طور پر 3کروڑ 30لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر ہوئیں۔ 1.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے چین سے خا لص ایف ڈی آئی 31.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اکتوبر میں دنیا بھر کے ممالک سے مجموعی ایف ڈی آئی 126.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں چین سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والا ملک بن کر ابھرا۔ اکتوبر میں برطانیہ 16.8 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار بن کر ابھرا، اس کے بعد امریکہ 15.8 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے 538.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔
ان میں سے 158 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئی جو مالی سال 2023-24 کے جولائی تا اکتوبر کے عرصے میں پاکستان کو موصول ہونے والی کل سرمایہ کاری کا 29.33 فیصد ہے۔
گوادر پرو کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان میں بجلی کے شعبے نے مجموعی طور پر 48.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی جو مختلف ذیلی شعبوں میں تقسیم کی گئی: 28 ملین ڈالر کو ل میں، 17.2 ملین ڈالر ہائیڈل میں اور 3 ملین ڈالر تھرمل میں۔
مزید برآں، الیکٹرانک سیکٹر نے 13.5 ملین ڈالر، صنعتوں نے 12 ملین ڈالر، مالیاتی کاروبار وں نے 8.5 ملین ڈالر اور پٹرولیم ریفائننگ نے 7.4 ملین ڈالر حاصل کیے۔
تجارت کے شعبے میں 5.9 ملین ڈالر، ذاتی خدمات کے شعبے میں 5.2 ملین ڈالر جبکہ فارماسیوٹیکل اور او سی ٹی کے شعبوں میں 3.7 ملین ڈالر کی آمد دیکھی گئی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3.6 ملین ڈالر، سیمنٹ نے 2.6 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ نے 1.8 ملین ڈالر اور سیاحت نے 1.6 ملین ڈالر حاصل کیے۔ مزید برآں، دیگر شعبوں میں 18.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…