گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی مقرر کرنے کی منظوری دے دی .

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا .

پنجاب کابینہ نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی .

نگران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ کے لئے پراجیکٹس کا اعلان کیا . گوجرانوالہ میں 2 ماثل قبرستان، سبزی منڈی، گوانہ کالونی بنانے کی منظوری دیدی، ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی گئی .

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی پی ایس گوجرانوالہ کے لئے 24 نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے . اجلاس میں دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لئے مالی امداد کے پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں