استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کس شہر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا .


نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق جہانگیر ترین چند روز میں لودھراں کا دورہ کریں گے اور ووٹرز کو عشائیے کے بعد انتخابی مہم کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کریں گے .

سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا تھا تاہم رواں جون میں سینیٹ نے الیکش ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت نا اہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال مقرر کر دی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں