اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ بھارت میں دوران شوٹنگ بد سلوکی کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نےفلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں بدسلوکی کا انکشاف کیا ہے .


ایک انٹرویو کے دوران عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ ہالی وڈاداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے انڈیا پہنچے تو ہوٹل میں ان سے اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا .

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں اچھا ہوٹل نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں اداکار مہمانوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا . اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر ہوٹل والوں سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ورنہ وہ ہوٹل میں نہیں ٹھہریں گے . عدنان صدیقی کے مطابق ان کے احتجاج پر ہوٹل والوں نے انہیں دیگر فنکاروں کی طرح سہولیات فراہم کیں اور انہیں اس ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں دیگر کاسٹ موجود تھی .

. .

متعلقہ خبریں