پاک چین وینچر ریگل آٹوموبائلز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے سب سے بڑے اور معروف برانڈ ڈونگ فینگ سوکون (ڈی ایف ایس کے) اور پاکستان کے معروف کاروباری گروپوں میں سے ایک آر پی گروپ کے درمیان تکنیکی منصوبے ریگل آٹوموبائلز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) سیرس 3 لانچ کر دی۔
گو ادر پرو کے مطابق ملک کی کار صنعت نے حال ہی میں متعدد الیکٹرک گاڑیوں کا خیرمقدم کیا ہے لہذا یہ ایک اور اپ ڈیٹ ہے جس طرح آٹو سیکٹر گرین ٹیکنالوجی کو بڑھانے کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے۔
یہ لانچ پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت سے نمٹنے اور ملک میں الیکٹرک کاروں کی طرف توجہ مرکوز کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ سرکاری قیمت، بکنگ کی تفصیلات اور ترسیل کے وقت کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق مقامی طور پر اسمبل ہونے والے سیرس 3 کی قیمت 91 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، مکمل طور پر بلٹ اپ سیرس 3 ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا، توقع ہے کہ گاڑی 24 مارچ 2024 تک فراہم کردی جائے گی۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

3 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

19 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

23 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

34 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

45 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

59 mins ago