پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی ہے، پاکستان روس سے برکس میں شمولیت کے لیے تعاون کا خواہاں ہے .
روسی خبر رساں ادارے ”تاس“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، روس میں پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ ان کا ملک رکنیت کے عمل کے دوران روس کی مدد پر اعتماد کر رہا ہے .

2024 میں اس گروپ کی صدارت روس کے پاس ہے .
پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ ’پاکستان اس اہم تنظیم کا حصہ بننا چاہے گا اور ہم بالعموم پاکستان کی رکنیت اور بالخصوص روسی فیڈریشن کی حمایت کے لیے رکن ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں . ‘
برکس (BRICS)، جو اصل میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے، اس میں رواں سال اگست میں 13 سال بعد توسیع کی گئی تھی . برکس میں یکم جنوری 2024 سے چھ ممالک کو نئے رکن کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا .
اس فیصلے کا اعلان جوہانسبرگ میں منعقدہ گروپنگ کے تین روزہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا .
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات ’گروپ کو نئی توانائی اور سمت دیں گے‘ .
یہ بلاک سب سے پہلے 2009 میں ایک غیر رسمی چار ملکی کلب کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ایک سال بعد بورڈ میں آیا .

. .

متعلقہ خبریں