غیرملکیوں کی وطن واپسی: کیس سماعت کیلئے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے، تحریری حکمنامہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
20 نومبر کو سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے، اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیمبراپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں، درخواست پر عائد اعتراضات کا جائزہ عدالت کو لینا چاہئے، کیس سماعت کیلئے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ جسٹس یحیی آفریدی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی تھی، فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست دائر کی، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

Recent Posts

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

2 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

8 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

14 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

19 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

26 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

28 mins ago