خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواستگزار کو متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست گزار کو متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں یاسمین راشد کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔
خدیجہ شاہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کوئی کریمنل نہیں اور وہ کاروباری فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کو اسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ خدیجہ شاہ کے ٹویٹ کا ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلے میں ذکر کیا، ہم ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکشن دے دیتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق آپکی نظر بندی کی درخواست پر فیصلہ کر دیں۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گلبرگ پولیس نے یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

3 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

4 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

12 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

36 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

40 mins ago