اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو جوابات داخل کرانے کے لیے ایک اور مہلت مل گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، وزارت بین الصوبائی امور اور ذکاء اشرف کو جوابات داخل کرانے کے لیے ایک اور مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ذکا اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اور ان کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگایا گیا،عدالت ذکاء اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔
ٹرمپ کی صدارت میں چینی معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا امکان اسلام…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے…
کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…