میڈم نور جہاں کی سالگرہ پر بیٹی کا پیغام

(قدرت روزنامہ)ملکۂ ترنم میڈم نورجہاں کی بیٹی حنا درانی نے والدہ کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ انہیں والدہ کا مسکراتا چہرہ بہت یاد آتا ہے۔

جب سجاد علی کا گانا سُن کر میڈم نور جہاں مسکرائیں!

انہوں نے سوشل میڈیا پر والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے والدہ کی وفات کے بعد سے اپنی زندگی میں اُن کی کمی کے حوالے سے بات کی۔

حنا درانی نے کہا کہ والدہ کی وفات کے بعد ابھی تک کوئی ایسا لمحہ نہیں آیا کہ جب انہوں نے والدہ کا گلے لگانا، ساتھ ہنسنا ہنسانا، شفقت و محبت سے پیار کرنا ، یاد نہ کیا ہو۔

انہوں نے لکھا کہ والدہ کی ہنسی، آواز، خوبرو چہرہ، ہمیں بہت یاد آتا ہے ، میں آپ سے دوبارہ ملنا چاہتی ہوں۔

ملکہ ترنم نور جہاں کی شوہر کے ہمراہ یادگار تصویر

اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ آپ جنت کے اعلیٰ درجات میں ہمیشہ کے لیے سکون سے رہیں۔

احمد علی بٹ نے نانی میڈم نورجہاں کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

حنا درانی نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہ کرم وہ ملکۂ ترنم کیلئے دعا کیا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے مداحوں نے اُن کی 95 ویں سالگرہ منائی۔

بلھے شاہ کی نگری قصور میں آنکھ کھولنے والی اللہ وسائی نے بڑے ہو کر نور جہاں کے نام سے شہرت پائی، اداکاری ہو یا گلوکاری نورجہاں کا انداز شاندار، منفرد اور ہر دیکھنے والے کی پسند کا حصہ رہا۔

حریم فاروق نے نور جہاں کا انداز اپنالیا

نورجہاں نے سدابہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ کیرئیر میں مختلف زبانوں میں تقریباً 20 ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔

ملکہ ترنم نور جہاں نے اردو، پنجابی، فارسی، بنگالی، پشتو، سندھی اور ہندی میں گانے گائے اور ہر طرف دھوم مچا دی۔

عائزہ خان نور جہاں بن گئیں

پاک بھارت جنگ کے دنوں میں انہوں نے اپنے نغموں سے عوام اور فوجی جوانوں کا خون گرمائے رکھا۔

شہرہ آفاق گلوکارہ نے تقریباً 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago