سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 80 ہار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا .
اینٹی کرپشن عدالت میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج بابر علی خان نے سماعت کی .


اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سابق سپیکر اسد قیصر پر کرپشن کا الزام ہے .
عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں عدالت کا اسد قیصر کو 80 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا .
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں