الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے: الیکشن کمیشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشن کمشنر پنجاب اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمشنر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذرداریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی، سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، ڈی آر اوز، آر اوز اور پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار ہے، انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کر لی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکم دیا انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کا میکنزم بنایا جائے، میکنزم بنائیں تاکہ ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتوں اور لاء انفورسنگ ایجنسیز کی تعیناتی سے متعلق ایک ہفتے میں تفصیلات لی جائیں، پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، پاک فوج کی خدمات لی جائیں تاکہ عوام کو حق رائے دہی کے دوران سیکیورٹی دی جائے۔

Recent Posts

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

6 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

12 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

19 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

26 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

34 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

45 mins ago