اگر آپ بھی کھانے کے بعد پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے سے دوچار ہیں تو یہ چیزیں کھائیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ہم سب کے ساتھ ایسا ہوتا ہے یعنی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پیٹ بہت زیادہ بھرنے سے پھول گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کھانے کے بعد پیٹ کا پھول جانا عموماً کسی تشویش کا باعث نہیں ہوتا مگر یہ تجربہ اکثر افراد کے لیے پریشان کن ہوتا ہے۔پیٹ پھولنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب معدے یا آنتوں میں گیس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور عموماً متاثرہ فرد کچھ دیر میں خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام غذاؤں کے استعمال سے پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

کیلے
کیلوں میں پوٹاشیم نامی غذائی جز موجود ہوتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے قبل ایک کیلے کو کھانے سے پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا کم ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق پوٹاشیم اور دیگر غذائی اجزا معدے میں موجود بیکٹریا کو اضافی گیس بنانے سے روکتے ہیں۔

ہلدی
ہلدی میں موجود مرکبات پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور پیٹ پھولنے سے متاثر ہونے پر ریلیف ملتا ہے۔

پودینے کا استعمال
پودینے کی چائے سے بھی پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔پودینے سے نظام ہاضمہ کے مسلز کو سکون ملتا ہے اور اس طرح پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ادرک
پیٹ پھولنے یا اضافی گیس سے پریشان رہتے ہیں تو ادرک کے استعمال سے ریلیف مل سکتا ہے۔ادرک سے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے اور معدہ جلد خالی ہوتا ہے جس سے پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔

سونف
سونف سے غذائی نالی کو سکون ملتا ہے اور اس کے نتیجے میں اضافی گیس زیادہ آسانی سے معدے سے گزر جاتی ہے۔اس طرح پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔

ٹماٹر
ٹماٹروں میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ سے ورم کی روک تھام ہوتی ہے۔اسی طرح ٹماٹروں میں پوٹاشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

لونگ
لونگ کا تیل بھی پیٹ پھولنے اور گیس جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں تیل کے 2 سے 5 قطرے شامل کرکے کھانے کے بعد پی لیں۔

سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے کو پینے سے گیس اور پیٹ پھولنے کا باعث بننے والے جراثیموں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔پانی یا چائے میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ مکس کریں اور اس مشروب کو ہر بار کھانے سے قبل پی لیں۔نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

4 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

17 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

29 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

41 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

54 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago