(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز بورڈز کے سربراہان کی دسمبر کے ٹور کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
سی ای او کرکٹ ویسٹ انڈیز جونی گریو اک اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہماری پی سی بی سے ٹور کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور ٹور کے حوالے سے پی سی بی سے بات کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل ٹرائی سیریز کے لئے پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو دوسرا وارم اپ میچ ساوتھ افریقہ جبکہ ویسٹ انڈیز کا انڈیا کے خلاف ہے۔
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…