لوئردیر (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور تحریک انصاف کو پاکستان کا مجرم قرار دیدیا .
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک مراد سعید اور تحریک انصاف پاکستان کے مجرم ہیں .
اقتدار میں کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا، مگر اُس نے کیا کچھ بھی نہیں .
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم ملک میں امن اور بیرونی قرضوں سے نجات چاہتے ہیں . ہم 30 سال سے قرض لیے جارہے ہیں، اب تو ہمیں جاگنا ہوگا . صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی اور موٹر ویے منصوبے میں نے شروع کیے تھے .
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے .
. .