سونا سستا ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ )ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان ہے،سونے فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے .


تفصیلات کے مطابق ملک میں 24قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی،جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے .

اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ84 ہزار 757 روپے پر ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپے ریکارڈ کیے جارہے ہیں .

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،جہاں سونے کی موجودہ قیمت2 ہزار2 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں