حقائق دنیا کے سامنے لانے کا وقت آگیا! نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں کے انکار کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، کیا کرنے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد آج (بدھ کو ) قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی او او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سینئر وزرا سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے حقائق دنیاکے سامنے لانے کی ہدایت بھی کردی، فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

Recent Posts

پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول…

1 min ago

حکومت نے پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی…

7 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا…

15 mins ago

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

12 hours ago