دیربالا میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ، حالات کشیدہ

دیر بالا(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر بالا میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے، جھڑپ چیکیاتن کے مقام پر ہوئی جس کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیربالا منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ باب کمراٹ دیربالا میں پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی فائرنگ سے شالم ولد محمد شدید زخمی ہوگیا جسے دیر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حالات کشیدہ ہونے کے بعد سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے آج کوٹکے صاحب آباد دیربالا میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 لگانے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس اور دیر لیویز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago