ریاض (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ پہنچتے ہی ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر ہو سکے اور حجر اسود کا بوسہ حاصل کرنے کی بھی سعادت حاصل کر سکے لیکن رش ہونےکی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس سعادت کا موقع مل پاتا ہے۔
تو ایسا کون سا وقت ہوتا ہے جس میں رش کم ہو اور آپ سکون سے عمرہ کر سکیں؟ اس حوالے سے سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے آگاہی فراہم کردی۔سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے اتوار، منگل اور بدھ کو رش کم ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند…
کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…