دلہن نے شادی کیلئے حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا جس پر دولہا گھوڑے کی بجائے ایسی سواری پر لینے پہنچ گیا کہ لوگ ششدر رہ گئے

 

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں دولہا نے دلہن کی دیرینہ خواہش پوری کر دی، اسے ہیلی کاپٹر پر لینے پہنچ گیا جس پر دلہنیا خوشی سے نہال ہو گئی .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور میں دلہن کے گھر دولہا ہیلی کاپٹر پر پہنچا تو لوگ حیران رہ گئے .

صوابی سے روانہ ہوتے ہوئے دولہا کی خصوصی تیاری دیکھنے میں آئی جسے پشاور پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر تیار کروایا گیا تھا .

دولہے کا ہیلی کاپٹر سسرال کے قریب ایک کھلی جگہ پر اترا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا . بعد ازاں دلہن کی رخصتی بھی ہیلی کاپٹر پر ہوئی جس پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی . ماں باپ اور رشتے داروں نے نئے نویلے جوڑے کو دعاؤں کی چھاؤں میں رخصت کیا .

. .

متعلقہ خبریں