عادل راجا اور حیدر مہدی نے شہدا کے خون سے غداری کی،جان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ عادل راجا اور حیدر مہدی نے دھرتی ماں اور شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ پاکستان نے دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کردی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران جان اچکزئی نے کہا کہ یہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئے، انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔ کینیڈا اور برطانیہ کی حکومتوں سے اپیل ہے ان غداران وطن کے بارے میں تحقیقات کریں۔یہ را کے ایجنٹ اپنے وطن کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں تو کینیڈا اور برطانیہ کے بھی وفادار نہیں ہوسکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ قائم کرنے کے اقدامات میں غیر قانونی اور غیر ملکیوں کی وطن واپسی بھی ہے، پاکستان سےچن چن کر غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا۔ون ڈاکومنٹ رجیم کو سختی سے نافذ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ افغانستان سے کوئی بھی ڈرائیور پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

10 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

19 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

29 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

47 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

49 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

59 mins ago