ثانیہ مرزا کے بیٹے اپنے والد کو کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟ ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے 3 سالہ بیٹے اذہان ملک کی تصاویر اور ویڈیوز کو دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ننھے اذہان کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اذہان اپنے والد شعیب ملک کو شعیب بھائی کہہ کر پکار رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے اذہان ملک اپنے والد کی گود میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بابا کا
کیا نام ہے، ننھے اذہان نے فوراً سے کہا کہ میرے بابا کا نام شعیب بھائی ہے۔ شعیب ملک کے پھر سے پوچھنے پر اذہان نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ کا نام شعیب بھائی ہے۔تاہم شعیب ملک نے اپنے بیٹے سے ان کا نام پوچھا تو ننھے اذہان نے کہا کہ میرا نام اذہان ملک ہے۔جبکہ چند سیکنڈ کی ویڈیو کو 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Recent Posts

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن…

5 mins ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا…

13 mins ago

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…

16 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواب…

29 mins ago

لاہور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کےعلاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے…

37 mins ago

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

52 mins ago