اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔
فوادچودھری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف کمشنرانوار الحق نے فواد چودھری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
عدالت نے فواد چودھری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ درخواست گزار کے وقار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلاء سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…