ماں کو مرا ہوا بول کر دفنایا جا رہا تھا پھر پتہ چلا کہ۔۔ جانیں روسی صدر پیوٹن سے متعلق چند چونکا دینے والے سچ

(قدرت روزنامہ)دنیا کے مشہور اور کامیاب لوگوں کی کہانیاں اکثر حیران کن ہی ہوتی ہیں، چاہے وہ غربت کا مقابلہ کر کے آئے ہوں یا پھر ظلم و ستم کا۔ اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کس طرح ایک مفلسی کی زندفی گزارنے سے اپنے خواب کو پورا کرتے ہوئے آج ملک کے طاقتور انسان بن گئے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن دنیا کے ان لیڈرز میں شامل ہیں جو کہ صحت مند بھی ہیں اور اپنے آپ کو جسمانی طور پر فعال رکھے ہوئے ہیں۔ روسی صدر پوٹن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ پیوٹن کے والد روسی
بحریہ میں معمولی سپاہی تھے جو کہ روسی شہر لینن گراڈ میں رہا کرتے تھے۔صدر پیوٹن جس وقت والدہ کے پیٹ میں تھے، تو ان دنوں دوسری جنگ عظیم اپنے عروج پر تھی، جب نازی روس میں داخل ہو چکے تھے۔ اس دور میں لوگوں کو مارا جا رہا تھا، ایسا ہی کچھ روس میں ایک ٹرک کے ساتھ ہوا تھا، جس میں کئی افراد کی لاشیں موجود تھیں۔ جب اس ٹرک کے پاس سے ایک پیوٹن کے والد کا گزر ہوا تو ان کی نگاہ اچانک ٹرک میں موجود ایک عورت کے جوتے پر پڑی۔وہ جوتا دیکھ کر ایک لمحے کو دنگ رہ گئے تھے، کیونکہ جو جوتا لاش کے پاؤں میں تھا وہ بالکل اس کی اہلیہ کی طرح دکھتا تھا۔ وہ سوش رہا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے مگر ساتھ ہی ساتھ دل بھی نہیں مان رہا تھا کہ کہیں یہ میری اہلیہ کی لاش تو نہیں۔ اسی کشمکش میں وہ گھر گیا تاکہ تصدیق کر سکے اہلیہ صحیح سلامت ہیں یا نہیں۔جب وہ گھر پہنچا تو گھر مکمل طور پرتباہ تھا، اور پڑوسیوں نے بتایا کہ اس کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہے۔ وہ فورا اس لاشوں سے بھرے ٹرک کے پاس گیا جنہیں اجتماعی تدفین کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اس نے میت کو مذہبی رسومات کے ساتھ تدفین کے لیے لے لیا۔فوجی اہلکار کو نے جب اہلیہ کی لاش کو محسوس کیا تو اسے لگا کہ اہلیہ زندہ ہے۔ وہ جب اسپتال لے کر گیا تو معلوم ہوا کہ اہلیہ کی سانسیں چل رہی ہیں۔ کئی دن اسپتال میں رہنے کے بعد فوجی کی اہلیہ صحتیاب ہو گئی۔ اور صحتیابی کے بعد ان کے ہاں بیٹا ہوا تھا، جس کا نام انہوں نے ولادی میر پیوٹن رکھا تھا۔اسی لیے پیوٹن کے بارے میں لوگ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں جب لوگ انہیں کہتے ہیں کہ ان کی والدہ مردہ تھیں، لیکن وہ پھر بھی اس دنیا میں آ گئے۔ پیوٹن کے بارے میں عام خیال یہ بھی یہ اب ان کی وفات پر ہی وہ صدر کا عہدہ چھوڑیں گے۔ پیوٹن بچپن میں بہت کمزور تھے، جسے گلی کا ہر بچہ مارتا تھا۔ لیکن لڑکپن میں مارشل آرٹس جوائن کرنے کے بعد پیوٹن نے ان تمام لڑخوں کو مات دیدی جو اسے مارا کرتے تھے۔1975 میں پیوٹن نے روسی خفیہ ایجنسی کو جوائن کر لیا، پیوٹن کی محنت اور لگن تھی جب ہی وہ کامیابیوں کے نت نئے سفر طے کر رہا تھا۔ اپنی قابلیت کی بنا پر پیوٹن کو نئی خفیہ ایجنسی کا سربراہ منتخب کر دیا گیا تھا۔ اور پھر صدر بورس کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیوٹن روس کے صدر منتخب ہو گئے۔

Recent Posts

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…

5 mins ago

پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ…

8 mins ago

آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…

13 mins ago

سیاست مشکل اور ناخوشگوار ہے، جیت پر خوش ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات…

17 mins ago

‘مجھے کینسر نہیں ہے’، مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انہوں نے خود بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی…

22 mins ago

بلوچستان کا مسئلہ اب نو جوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے ، مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلو چ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں2024…

30 mins ago