اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔
ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے اجلاس میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ اور کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے۔
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصار موسمی حالات اور بادلوں پر ہوتا ہے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…