190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔
احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔
اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، عبدالستار، عرفان اور تنویر شامل تھے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

6 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

15 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

41 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago