پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویز پر عملدرآمد موخر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخرکردیا .


نجی ٹی وی کے مطابق آٹومیشن اورسپلائی چین مینجمنٹ نظام پوری طرح تیار نہیں جس کی وجہ سے فوری طورپرہفتہ وارقیمتوں کے تعین کا امکان نہیں .

اوگرا کو تجویز پرعملدرآمد کیلئے سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد ہفتہ وار تعین کی تجویزپرمشاورت شروع کی گئی . وزارت پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز، مارکیٹنگ،ٹینکرزمالکان کی مخالفت سامنے آگئی ہے . روزانہ کی بنیاد پرقیمتوں کے تعین کی تجویز مسترد کردی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں