جعلی وائرل تصویر پر لڑکی کے قتل میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار

کولئی پالس (قدرت روزنامہ)کوہستان میں تصویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے .


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں مقتولہ کا چچا، چچا زاد بھائی اور ایک رشتہ دار شامل ہے .

گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

دوسری جانب پولیس نے تصاویر میں موجود لڑکے کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا .

پولیس نے لڑکے کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں اس نے عدالت میں تصاویر سے مکمل لاعلمی کا اظہار کردیا .

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل تصاویر میں نظر آنے والی لڑکی کی شادی پہلے سے طے نوجوان سے کردی گئی ہے . تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کی تلاش کےلیے ایف آئی اے سائبر کرائمز سے مدد لی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں