لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے ملک میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائے،نوجوانوں کو بھی بھرپورمتحرک کیا جائیگا .
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا .
ایم ایس ایف اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں،کارکنوں نے شرکت کی . عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف،مینارٹی ونگ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا .
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا . مریم نواز نے عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپورشرکت،شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کردی .
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی . وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا .
مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے . نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں . نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے، . ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو علمی سیاست میں شمولیت کا موقع ملے گا .
مریم نواز کاکہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا،ان شاءاللہ . قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں . نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں .
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرکاکہنا تھاکہ انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا .
. .