کیا عمران خان چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں، جیل سے کیا پیغام پہنچایا گیا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیداوار نہیں ہوں گے .

پارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا . چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا . توشہ خانہ کیس میں سزا کے سبب انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہو گا . نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے .

اس سے قبل سینئر نائب صدر تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں