چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنے کیلئےسب تیار ہیں،محمد حفیظ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کا کہنا ہے چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے اورسب اس کےلیے تیار ہیں . سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے .


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں . انہوں نے کہا کہ میں تنقید کا جواب ضرور دوں گا، آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے . تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے . ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے . ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں .

. .

متعلقہ خبریں