بڑے واضح الفاظ میں سمجھا رہا ہوں، لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لاپتہ بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے،پھر آپ کو اور وزیراعظم کو گھر جانا پڑے گا، بڑے واضح الفاظ میں آپ کو یہ بات سمجھا رہا ہوں،نتائج کچھ بھی ہوں ہم قانون کی حکمرانی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلبہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی، نگران وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ عدالتی احکامات پر پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اس ملک میں امن کیلئے ہمارے اداروں کی بہت قربانیاں ہیں،پاک فوج اور دیگر اداروں کے افراد نے جوشہادتیں دیں اس کی وجہ سے یہ نظام چل رہا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ایک دوسرا اینگل انسانی حقوق کا ہے، وہ بھی دیکھنا ہے۔

وزارت داخلہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر ایڈیشنل سیکرٹری کو فوکل پرسن مقرر کردیا،عدالت نے درخواست گزار کو تمام لاپتہ افراد کی تفصیلات فوکل پرسن کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ فوکل پرسن لاپتہ افراد سے متعلق کیس ٹو کیس تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرینگے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد خود کو مستثنیٰ نہیں کر سکتے،کوئی مر جائے تو خاندان کو بھی تسلی اور یقین آ جاتا ہے،لاپتہ افراد کے خاندان ساری زندگی ٹراما میں رہتے ہیں،میں نے اپنا مائنڈ بتا دیا ہے،عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر آپ کو اور وزیراعظم کو گھر جانا پڑے گا، بڑے واضح الفاظ میں آپ کو یہ بات سمجھا رہا ہوں،نتائج کچھ بھی ہوں ہم قانون کی حکمرانی کیلئے کوشش کررہے ہیں،ایک ہفتے میں آپ ان افراد سے ملاقات کریں اور مسئلہ حل کریں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ہم سب اغواہوں گے تو ہمیں سمجھ آئے گی؟عدالت نے کہاکہ رزلٹ چاہئے یہ بچی آئندہ سماعت پر کہے کہ میرا بھائی واپس آگیا ہے،رزلٹ ایک ہی ہوناچاہئے کہ لاپتہ افراد کے خاندان والے کہیں ان کے پیارے گھر آ گئے ،جسٹس محسن اختر کیانے کہا کہ 10جنوری کی تاریخ دے رہے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

2 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

28 mins ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

39 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

49 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

1 hour ago