کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، سابق کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کو چھوڑ دیا .
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آئندہ ایڈیشن کے لئے محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنایا گیا ہے .
دوسری جانب عماد وسیم کے جانے کے بعد کراچی کنگز کی جانب سے ملتان سلطانز سے رابطہ کیا گیا اور شان مسعود کو ٹریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر طیب طاہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کیا جائے گا .
پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں