سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا .


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سونے کے ریٹ بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار فی تولہ تک پہنچ گئی .

دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گئی .

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا .

. .

متعلقہ خبریں