پنجاب

لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہے کہ میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا اور نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر روکا گیا جبکہ نواز شریف کی مخالفت اور دشمنی میں بلوچستان کی حکومت بھی گرا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے لے کر پورے شریف خاندان نے جو مشکلات جھیلیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں، باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، نواز شریف نے جلاوطنی کاٹی اور اب پھر ملک میں واپس آئے ہیں، نواز شریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی بھیانک سازش کے تحت فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا الیکشن بروقت ہونے چاہیئں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی یہی منشا ہے، ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی مہم میں داخل ہو رہے ہیں، نواز شریف انتخابی مہم کے دوران منشور پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں