کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت: کے الیکٹرک پر ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے والد نے کے الیکٹرک اور بلڈر پر ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور بلڈر کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ والا کیس، جو وکیل کی عدم حاضری کے سبب نمٹا دیا گیا تھا، اب دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے وکیل بیرون ملک شفٹ ہوگئے اس لیے مقدمے کی پیروی نہیں ہوسکی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمود خان نے فوری سماعت کے لیے امتیاز آفندی کو کمشنرمقرر کردیا اور کہا کہ تین ماہ میں شہادتیں ریکارڈ کر کے فیصلہ کردیا جائے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 18 سالہ حافظ زین العابدین 2006 میں گلبرگ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، وہ گھر میں پردے لگا رہا تھا کہ راڈ بجلی کے ٹرانسفارمر سے ٹکرا گئی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک اور بلڈر کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر گھر کی دیواروں کے بہت قریب لگایا گیا۔
متوفی کے والد نے کہا کہ حافظ زین العابدین کی موت کے ذمہ دار بلڈر اور کے الیکٹرک ہیں، میرا بیٹا اوائل جوانی میں فریقین کی غلطی سے ہلاک ہوا، لہٰذا انہیں ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

Recent Posts

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

1 min ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

1 min ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

9 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

13 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

20 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

33 mins ago